Friday, March 29, 2024

فردوس شمیم نقوی کا 18ہویں ترمیم میں ترامیم کو عندیہ

فردوس شمیم نقوی کا 18ہویں ترمیم میں ترامیم کو عندیہ
April 13, 2019

کراچی ( 92 نیوز) ایم کیوایم کے بعدپی ٹی آئی والوں نےبھی18ہویں ترمیم  کو نشانے پر لیے رکھا۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی  نے کہا کہ پاپا، پپو اور پھوپھو سمجھ لیں 18 ویں ترمیم میں ترامیم کر کے رہیں گے ۔

فردوس شمیم نقوی  نے آصف زرداری کو بڑی بیماری قرار دے دیا اور زرداری کے جلد جیل جانے کی پیش گوئی بھی کردی ۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ  پپو نے گھوٹکی میں خود کو سمجھدار ثابت کرنے کی کوشش کی ، اسلام آباد میں مارچ کی دھمکی دینے والے سن لیں ہمیں جواب دینا آتا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان  کا کہنا تھا کہ 11 سالوں سے سندھ میں حکمرانی کرنے والوں نے صوبے کو کیا دیا ہے۔