Friday, March 29, 2024

فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں سنبھال لی

فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں سنبھال لی
April 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں سنبھال لی۔ صدر مملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں سیاسی اور عسکری  حکام کی شرکت ہوئی۔

تحریک انصاف کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو گزشتہ روز وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز فرخ حبیب کے تقرر کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی تھی۔