Saturday, April 20, 2024

فرحت اللہ نامی مزدور نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر اپنا پاسپورٹ جلا دیا

فرحت اللہ نامی مزدور نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر اپنا پاسپورٹ جلا دیا
August 21, 2018
کرک (92 نیوز) کرک کے یونین کونسل جہانگیری سے تعلق رکھنے والے فرحت  اللہ نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں اپنا پاسپورٹ جلا دیا۔ تحصیل تخت نصرتی کی یونین کونسل جہانگیری کے رہائشی فرحت کا کہنا ہے کہ کئی سال سے عرب ممالک میں مزدوری کر رہا ہوں، مجھے عرصے سے انتظار تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنیں۔ اب چونکہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں اس لئے مجھے بیرونِ ممالک کسی کی غلامی نہیں کرنی پڑے گی، اب ہمارے وزیراعظم ہمیں اپنے پاکستان میں ہی روزگار فراہم کر دیں گے۔ شہری نے بیرونِ ممالک مزدوری کرنے والے افراد سے اپیل کی کہ اب پاکستان واپس آ جائیں، انہیں پاکستان میں ہی روز گار مہیا ہو گا۔