Friday, April 26, 2024

فرحان محبوب نے چیف آف ایئرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

فرحان محبوب نے چیف آف ایئرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی
November 21, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کے فرحان محبوب نے چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ اپنے نام کر لی فائنل معرکے میں فرحان محبوب نے ہم وطن فرحان زمان کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ کا فائنل مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلا گیا فرحان محبوب نے فرحان زمان کی ایک نہ چلنے دی اور با آسانی فتح حاصل کرلی۔

فائنل کے مہمان خصوصی ایئر چیف سہیل امان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر سکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان اور قمر زمان خان بھی موجود تھے۔

فائنل جیتنے کے بعد فرحان محبوب کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ٹائٹل پاکستان کے نام رہا کوشش اور محنت سے پاکستان سکواش کو کھویا مقام واپس دلائیں گے۔

25 ہزار ڈالرز مالیت کی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 8 ممالک کے 40 کھلاڑی شریک ہوئے پاکستان سکواش فیڈریشن نے چمپئن شپ کے انعقاد کو ملک میں عالمی کھیلوں کی بحالی کےلئے اہم قدم قرار دیا ہے۔