Friday, April 26, 2024

فرحان جونیجو کے اربوں روپے کی منتقلی کا گورگھ دھندہ بھی بے نقاب

فرحان جونیجو کے اربوں روپے کی منتقلی کا گورگھ دھندہ بھی بے نقاب
September 18, 2018
لندن ( 92 نیوز)منی لانڈرنگ میں ملوث فرحان جونیجو کی برطانیہ میں گرفتاری اور رہائی کیساتھ ہی پاکستان سےغیرقانونی طور  پر اربوں روپے کی منتقلی کا گورگھ دھندہ بھی بے نقاب ہو گیا، فرحان جونیجو  کون تھا، سرکاری خزانے سے رقم کیسے لوٹی، تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کر لیں۔ تفتیشی ذرائع کہتے ہیں کہ فرحان جونیجو نے منظم طریقے سے 7 ارب روپے کی کرپشن کی رقم بیرون ملک منتقل کی ، فرحان جونیجو نے  جعلی کمپنی کے نام ایک بینک میں  میاں طارق سمیت تین افراد کے نام پر اکاؤنٹ کھلوائے۔ فرحان جونیجو نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین فصیل صدیق کو بھی حصہ دار بنایا ، جعلی کمپنیوں کے نام پر پیسے اکاؤنٹ میں جمع کئے جاتے پھر کیش نکال لیا جاتا۔یہ رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے دبئی میں فرحان جونیجو کے غیر ملکی اکاؤنٹ میں ڈالر کی صورت میں  جمع ہوتی تھی۔ دبئی حکام نے اتنی بڑی رقم کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تو فرحان جونیجونےکراچی میں اپنے فارن کرنسی اکاونٹ میں رقم جمع کرانا شروع دی، جس  بینک اکاونٹ میں رقم جمع کی جاتی اس بینک کا منیجرفرحان جونیجو کی اہلیہ کا رشتہ دار تھا جس کی مدد سے یہ رقم ، دبئی، امریکہ اور سوئز لینڈ منتقلی کی گئی۔ فرحان جونیجو نے کرپشن کی رقم سے لندن میں پیٹرول پمپ، ڈیپارٹمنٹل اسٹور اور مہنگے ترین علاقے میں فلیٹ خریدا ، 2013 میں  ایف آئی اے نے منی  ٹریل سے متعلق تمام دستاویزات نیشنل کرائم ایجنسی کے حوالے کیںْ فرحان جونیجو 26 مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے، جبکہ مجموعی طور پر 92 مقدمات درج کئے گئے تھے۔