Thursday, April 25, 2024

فرانسیسی ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے ڈاکار ریلی 2017 جیت لی

فرانسیسی ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے ڈاکار ریلی 2017 جیت لی
January 15, 2017

بیونس آئرس (ویب ڈیسک) دو ہزار سترہ کی ڈاکار ریلی ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ختم ہو گئی۔  کار ریس کا مرحلہ پیجو ٹیم کے فرانسیسی ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے جیت لیا۔ انہوں نے ہم وطن اور ٹیم کے ساتھی سباسچین لوئب کو پانچ منٹ کے فرق سے شکست دی۔ ان کے ڈاکار ٹائٹلز کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے چھے ٹائٹل موٹر سائیکل پر جیتے جبکہ کار پر یہ ان کا ساتواں ٹائٹل تھا۔ موٹر سائیکل  ریس میں سیم سنڈر لینڈ ڈاکار ٹائٹل جیتنے والے  پہلے برطانوی ڈرائیور بن گئے ہیں۔   پیراگوئے سے شروع ہونیوالی ریلی بولیویا سے ہوتی ہوئی ارجنٹائن پہنچ کر ختم ہو گئی۔