Thursday, April 25, 2024

فرانسیسی پارلیمنٹ نے اسلام ازم کا مقابلہ کرنے کا بل منظور کر لیا

فرانسیسی پارلیمنٹ نے اسلام ازم کا مقابلہ کرنے کا بل منظور کر لیا
February 17, 2021

پیرس (92 نیوز) فرانس کی حکومت نے اسلام کیخلاف اپنا زہر اُگل دیا۔ فرانسیسی حکومت نے اسلام کے فروغ کے خلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام ازم کا مقابلہ کرنے کا بل منظور کر لیا۔

اسلام کے خلاف فرانس کھل کر سامنے آگیا۔ پارلیمان نے اسلام ازم کا مقابلہ کرنے کا بل منظور کرلیا۔

فرانسیسی حکومت کے اسلام مخالف قانون کواس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس سے ملک میں اسلامی نظریات کے فروغ پر قابو پانے کے لئے اقدامات ئے جاسکیں گے۔ بل میں اسلام ازم کو قومی اتحاد کیلئے خطرہ قراردیا گیا ہے۔

بل کی آڑ میں مساجد اور مدارس کی نگرانی میں اضافہ ہوگا۔ اس قانون کے تحت آن لائن تشدد، سخت مذہبی نظریات کی روک تھام اور بچوں کو مرکزی تعلیمی اداروں کے علاوہ کسی بھی ذریعے سے تعلیم دینے پر پابندی عائد کی جاسکےگی۔

فرانس بھرمیں پچاس لاکھ مسلمان آباد ہیں جو حکومتی اقدام پر خوف محسوس کررہے ہیں۔ فرانسیسی مسلمانوں کا کہنا ہے جان بوجھ کر ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مذہبی آزادی کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔