Friday, April 26, 2024

فرانسیسی ٹی وی نے پنجشیر پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبر کو بے نقاب کردیا

فرانسیسی ٹی وی نے پنجشیر پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبر کو بے نقاب کردیا
October 2, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) فرانسیسی ٹی وی نے پنجشیر پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبر کو بے نقاب کردیا۔ فرنچ ٹی وی کے اینکرز نے بھارتی میڈیا کی اپنے فیکٹ فائنڈنگ پروگرام میں خوب کلاس لی۔

ویڈیو گیم میں بمباری کو پاکستانی طیاروں کی شیلنگ قرار دینے والے سرکسی بھارتی میڈیا کے پوری دنیا میں چرچے۔ فرانسیسی چینل نے بھارت کی فیکٹ نیوز کا اپنے پروگرام میں خوب پوسٹ مارٹم کیا۔

جھوٹی اور جعلی خبروں کے حوالے سے بھارت کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا ہے۔ پنجشیر پر حملے کی بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبر کو فرانسیسی ٹی وی نے بے نقاب کردیا۔

فرانس کے سرکاری ٹی وی چینل پر پروگرام ٹروتھ اورفیک میں بھارتی میڈیا کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

میزبان دیرک تھامسن اور جیمزکریڈن نے بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کی تحقیق کی اور بھارتی میڈیا کو جعلی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

پروگرام میزبان کا کہنا تھا کہ پنجشیرسےمتعلق بھارتی میڈیانےجعلی خبریں پھیلائیں۔  دنیا کو گمراہ کیا اور پنجشیر پر طالبان کے حملے کا الزام پاکستان پر بے دھڑک لگایا۔

جیمزکریڈن نے کہا تھا کہ بھارتی میڈیا کا کردار سیاسی طنز اور کہانیوں کے درمیان ہے، پنجشیر سے متعلق بھارتی میڈیا نے جو خبریں چلائیں جعلی تھی۔