Friday, March 29, 2024

فرانسیسی صدرنے گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبیﷺ کو ٹارگٹ کیا، وزیراعظم

فرانسیسی صدرنے گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبیﷺ کو ٹارگٹ کیا، وزیراعظم
October 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں پر ردعمل میں کہا کہ فرانسیسی صدر نے توہین آمیز کارٹون کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹارگٹ کیا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1320286668340035584?s=20 وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ دین کو سمجھے بغیر صدر میکرون نے یورپ اور پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو تکلیف دی ہے۔ لاعلمی پر مبنی عوامی بیانات مزید نفرت ، اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کی جگہ پیدا کریں گے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1320286665785704448?s=20 انہوں نے لکھا کہ فرانسیسی صدر کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہئے تھا۔ فرانسیسی صدر کو دنیا کو مزید تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1320286659477442565?s=20 عمران خان نے مزید لکھا کہ لیڈر کی خاصیت انسانوں کو متحد کرنا ہوتا ہے، لیڈر کو نیلسن منڈیلا کی طرح لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرنا چاہئے۔