Friday, May 3, 2024

فرانسیسی صدر کی نوازشریف سے ملاقات‘ داعش کیخلاف مدد کی درخواست

فرانسیسی صدر کی نوازشریف سے ملاقات‘ داعش کیخلاف مدد کی درخواست
November 28, 2015
والیٹا (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف پاکستان سے مدد مانگی ہے جبکہ پاکستان نے بھی داعش کیخلاف عالمی اتحاد میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مالٹا میں وزیراعظم نواز شریف نے فرانس کے صدر سے ملاقات میں پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کی مدد کے لئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق مالٹا میں وزیراعظم نواز شریف نے فرانس کے صدر فرانسوا اولاندسے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوازشریف نے پیرس واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ فرانسیسی صدر نے پاکستانی قوم کے دہشت گردی کیخلاف حوصلے اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ادھر وزیراعظم سے برطانوی شہزادے چارلس بھی ملے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے غیرمشروط مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی پر سیشن سے خطاب بھی کیا۔