Sunday, May 19, 2024

فرانسیسی صدر نے امریکا کی نئی ایران پالیسی پر تنقید کر ڈالی

فرانسیسی صدر نے امریکا کی نئی ایران پالیسی پر تنقید کر ڈالی
October 16, 2017

پیرس (92 نیوز) فرانسیسی صدر نے ایران کی بارے میں نئی امریکی پالیسی پر شدید تنقید کی۔ صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف نئے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔
ٹی وی انٹرویو کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کا معاملہ اچھے طریقے سے نہیں نمٹا رہے۔ ٹرمپ کی جانب سےایرانی ایٹمی معاہدے کی توثیق نہ کرنے کے فیصلے کو کسی صورت بہترین قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فیصلے سے نہ صرف ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی بڑھے گی بلکہ امریکہ اور معاہدے کے دیگر دستخط کنند گان کے درمیان اعتماد کا فقدان بھی پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مخالف اقدامات کے باوجود دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکہ بدستور فرانس کا اہم اتحادی رہے گا۔
ایمانوئیل میخواں نے ایک سوال پر کہا کہ غیر ملکی تارکین وطن کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نامکمل دستاویزات کے حامل غیر ملکی شہری اگر کسی قسم کے جرائم میں ملوث ہوئے تو ملک بدر کر دیں گے۔