Monday, May 13, 2024

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کو جھاڑ پلا دی

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کو جھاڑ پلا دی
January 23, 2020
تل ابیب( 92 نیوز ) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے پیشرو جیک شیراک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں فرانسیسی علاقے کے دورہ کے دوران اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کو جھاڑ پلا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنازعہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی اہلکاروں نے صدر ایمانوئل میکرون کے گارڈز کو سینٹ این چرچ میں پہلے داخل ہونے پر پیچھے دھکیل دیا  جس پر فرانسیسی صدر غصے میں آگئے ۔ انہوں نے کہا ہر ایک کو قواعد کا علم ہے اور جو تم لوگوں نے میرے سامنے کیا وہ مجھے پسند نہیں، صدیوں سے یہی قواعد و ضوابط لاگو ہیں اور آج بھی تبدیل نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ  تم بھی قانون کی پاسداری کرو ۔ میکرون نے چلا کر کہا کہ باہر چلے جاو، رومن کیتھولک چرچ 1850 سے فرانس کی ملکیت ہے۔