Thursday, April 18, 2024

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے دور غلامی کے میوزیم اور یادگار کا افتتاح کر دیا، دنیا یاد رکھے انسانی وقار اور عظمت کیلئے جدوجہد ختم نہیں ہوئی: فرانسوا اولاند

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے دور غلامی کے میوزیم اور یادگار کا افتتاح کر دیا، دنیا یاد رکھے انسانی وقار اور عظمت کیلئے جدوجہد ختم نہیں ہوئی: فرانسوا اولاند
May 11, 2015
کیوبا (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے جزائر کریبین کے مقام گوادیلوپ میں غلاموں کی جدوجہد کی یاد میں قائم کئے گئے میوزیم کا افتتاح کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر کیوبا کے دورہ کے موقع پر غلاموں اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آئی لینڈ میں قائم کی گئی یادگار پر بھی گئے، کسی فرانسیسی صدرکی جانب سے پہلی بار غلاموں کے مصائب اور آلام کو یاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گوادی لوپ کی یادگار سے نہ صرف کریبین اور افریقہ کے گہرے تعلق کی غمازی ہو گی بلکہ دنیا کو یہ بھی یاد دلائے گی کہ انسانی عظمت اور وقار کیلئے جدوجہد ختم نہیں ہوئی۔ پوانتا پیتے شہر میں تعمیر کی گئی یادگار میں وہ کوڑے اور بیڑیاں بھی موجود ہیں جن سے غلاموں کو باندھا اور مارا پیٹا جاتا تھا۔ ان اشیا سے مغرب کا گھناؤنا کردار سامنے آتا ہے۔ فرانس نے اٹھارہ سو اڑتالیس میں غلامی ممنوع قرار دیدی تھی لیکن دو ہزار ایک تک انسانیت کیخلاف جرم تسلیم نہیں کیا تھا۔ اولاند نے دوہزار تیرہ میں تسلیم کیا تھا کہ فرانس غلامی کی تجارت میں شرمناک کردار پر افریقہ کا مقروض ہے۔