Thursday, May 9, 2024

فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں کو تھپڑ مار دیا گیا

فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں کو تھپڑ مار دیا گیا
June 8, 2021

پیرس (92 نیوز) فرانس کے صدر عمانوئل میکخواں کو ایک شہری نے سر عام تھپڑ دے مارا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واقعے سے تعلق پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

متنازعہ پالیسیوں کا شاخسانہ؟، فرانسیسی صدر مجمع عام میں بنے تھپڑ کا نشانہ، پیرس میں عمانوئل میکخواں کو اجتماع کے دوران ایک شخص نے تھپڑ جڑ دیا۔

فرانسیسی صدرکورونا لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مختلف مقامات کے دورے پر تھے۔ عمانوئل نے فرانس کے علاقے ڈروم پہنچنے پراپنے استقبال کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی جس میں انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔

جیسے ہی فرانسیسی صدر لوگوں کے قریب پہنچے وہاں موجود ایک شخص نے ان کا ایک ہاتھ تھاما اور دوسرے سے چہرے پر کس کر تھپڑ دے مارا۔

فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑتے ہی سیکیورٹی اہلکارنوجوان پر ٹوٹ پڑے، اہلکار صدر کو فوری طور پر محفوظ مقام پر لے گئے جب کہ واقعے پر دوافراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ پاکستان میں میکرون ٹاپ ٹرینڈ کر نے لگا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے تھپڑ مارنے والے نے کروڑوں مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے۔

ایک صارف نے اس واقعے کوسال کی سب سے اچھی خبر قرار دیا۔
فرانسیسی صدرکو مسلمانوں پرپابندی،گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی اوراسلام مخالف اقدامات کی وجہ سے دنیا بھرمیں تنقید کاسامنا ہے۔