Friday, March 29, 2024

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی
April 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا تحریک لبیک ملک بھر سے دھرنے ختم کرے گی۔ بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔ مقدمات ختم اور فورتھ شیڈول میں شامل نام نکالے جائیں گے۔

صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر ، حاجی امیر حسین رضوی نے حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا ، صاحبزادہ  میاں جلیل احمد شرقپوری ، پیرعبدالخالق ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سمیت  علما کے 9 رکنی وفد کا بھی مذاکرات کی کامیابی میں  اہم کردار رہا۔