Friday, April 19, 2024

فرانسیسی سفارت خانے کی اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

فرانسیسی سفارت خانے کی اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت
April 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فرانسیسی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

فرانسیسی سفارتخانے کے مطابق شہریوں کو موجودہ حالات میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔ سفارتخانہ بند نہیں کیا جا رہا، محدود اسٹاف کے ساتھ سفارتخانہ کھلا رہے گا۔ فرانسیسی سفارتخانے نے تمام فرنچ کمپنیوں کے سٹاف کو بھی پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان میں فرانسیسی مفادات اور کمپنیوں کی ساکھ کو شدید نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے۔