Friday, May 10, 2024

فرانسیسی سائنس دانوں نے مصنوعی دل تیار کر لیا

فرانسیسی سائنس دانوں نے مصنوعی دل تیار کر لیا
January 13, 2021

پیرس (92 نیوز) طب کی دنیا میں انقلاب آ گیا۔ فرانسیسی سائنس دانوں نے مصنوعی دل تیار کر لیا ۔ یورپی کمیشن نے مصنوعی دل کی فروخت کی اجازت دیدی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کیرمیٹ کمپنی رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں فروخت شروع کر دے گی۔ بیٹری سے چلنے والے مصنوعی دل کی قیمت ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہے۔ برسلز میں بہت جلد مصنوعی دل خریدا جا سکے گا۔ مصنوعی دل لگانے کی اجازت یورپی کمیشن سے منظوری لینے کے بعد دی گئی۔ یہ مصنوعی دل عضویاتی طور پر بالکل انسانی دل کی طرح کام کرتا ہے۔ ہرٹ ٹرانسپلانٹ کی جگہ اس مشین کو بنانے کا کام 30 سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔