Saturday, April 20, 2024

فرانسیسی ریسٹورنٹ نے باحجاب مسلمان خواتین کو کھانا دینے سے انکار کر دیا

فرانسیسی ریسٹورنٹ نے باحجاب مسلمان خواتین کو کھانا دینے سے انکار کر دیا
August 29, 2016
پیرس (92نیوز) مسلمان خواتین کے لیے حجاب جرم بن گیا۔۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ریسٹورنٹ کے مالک نے دو مسلمان خواتین کو کھانا دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرس کے مضافات میں واقع ریسٹورنٹ کے مالک نے کھانے کے لیے آنے والی دو مسلمان خواتین کو خدمات دینے سے انکار کردیا۔ ریسٹورنٹ مالک نے حجاب پہنے دو خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مسلمان دہشت گردی کے حامی ہیں۔ مالک کے انکار پر ایک خاتون نے کہا کہ وہ بھی نہیں چاہتیں کہ کوئی نسلی تعصب کا شکار شخص انہیں کھانا فراہم کرے۔ ایک خاتون نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس کے بعد لوگ ریسٹورنٹ کے باہر جمع ہو گئے اور مالک کے خلاف احتجاج کیا جس پر ریسٹورنٹ مالک نے تمام افراد سے معافی مانگی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا ایک دوست پیرس دھماکوں میں ہلاک ہوگیا تھا اور وہ جذباتی ہوگیا تھا۔