Friday, April 26, 2024

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں رنگا رنگ میوزیکل کنسرٹ سج گیا

فرانسیسی دارالحکومت پیرس  میں رنگا رنگ میوزیکل کنسرٹ سج گیا
July 8, 2018
پیرس (92 نیوز) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں رنگا رنگ میوزیکل کنسرٹ سجا۔ پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے سریلی آواز میں گیت پیش کر کے لوگوں پر سحر طاری کر دیا۔ پیرس کے نواحی علاقے آپینے سر سین کے پاکستانی ریسٹورنٹ میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ معروف پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے  خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستانی مرد و خواتین ا  نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور محفل موسیقی سے خوب لطف اٹھایا۔ شرکاء نے معروف انٹرٹینمنٹ سٹار پاپا محبوب خان، ابرار کیانی اور افضان نواز کا میوزک کنسرٹ کا اہتمام کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے میوزک کنسرٹ سمندر پار پاکستانیوں کو اپنی ثقافت سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔