Sunday, September 8, 2024

فرانسیسی حکومت کی جانب سے امریکی اداکار مائیکل کیٹن کیلئے آرڈر آف آرٹس اینڈ لٹریچر کا اعزاز

فرانسیسی حکومت کی جانب سے امریکی اداکار مائیکل کیٹن کیلئے آرڈر آف آرٹس اینڈ لٹریچر کا اعزاز
January 19, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی حکومت نے امریکی اداکار مائیکل کیٹن کو ان کی فنی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر فن وادب کےشعبے میں اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مائیکل کیٹن کو تمغہ دینے کی تقریب پیرس میں ہوئی جس میں فرانسیسی وزیر ثقافت ومواصلات فلوہر پیلیرین نے مائیکل کیٹن کے سینے پر آرڈر آف آرٹس اینڈ لٹریچر کا تمغہ سجایا۔ فلوہر پیلیرین کا کہنا تھا وہ ذاتی طور پر مائیکل کیٹن کو نہیں جانتی لیکن انہیں علم ہے کہ وہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک فنکار ہیں جو ہر قسم کے کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ کیٹن کا کہنا تھا اعلیٰ تہذیبی وثقافتی ورثہ رکھنے والے ملک کی جانب سے ایوارڈ ملنا ان کیلئے باعث فخر ہے۔ مائیکل پچھلے ہفتے بیسویں کرٹکس چوائس ایوارڈ میں فلم برڈمین میں اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتے ہیں۔ مائیکل کیٹن مووی ایوارڈ بیٹ مین، مچ اڈو اباؤٹ نتھنگ، جیکی براؤن جیسی شہرہ آفاق فلموں میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔