Monday, May 13, 2024

فرانسیسی حکومت کی اسلام دشمنی کی ریاستی حمایت کی تحقیقات کرائیں، 25 این جی اوز کا یورپی یونین سے مطالبہ

فرانسیسی حکومت کی اسلام دشمنی کی ریاستی حمایت کی تحقیقات کرائیں، 25 این جی اوز کا یورپی یونین سے مطالبہ
March 9, 2021

لندن (92 نیوز)دنیا کی 25 بڑی این جی اوز نے یورپین یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی حکومت کی اسلام دشمنی کی ریاستی حمایت کی تحقیقات کی جائیں۔

یورپ کے 11 ممالک کی 25 بڑی این جی اوز نے یورپین کمیشن کی صدر اُرسلا وون دیر لیئن کے نام ایک پٹیشن بھیجی ہے ،این جی اوز کا کہنا ہے یورپین عدالت انصاف میں فرانسیسی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کیا جائے کیونکہ فرانس میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی ختم کر دی گئی ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ فرانس میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو محدود کر دیا گیا ہے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی پر سزا دی جا رہی ہے۔

پٹیشن کے مطابق فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں بارہا اسلام دشمن تقاریر کرچکے ہیں جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔