Monday, September 16, 2024

فرانسیسی تاریخ دان پیری ڈی کوبرٹن نے 1896ءمیں جدید اولمپکس کی بنیاد رکھی

فرانسیسی تاریخ دان پیری ڈی کوبرٹن نے 1896ءمیں جدید اولمپکس کی بنیاد رکھی
July 31, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) قدیم اولمپکس کے پندرہ سو سال بعد فرانسیسی تاریخ دان پیری ڈی کوبرٹن نے جدید اولمپکس کی بنیاد رکھی۔ اٹھارہ سو چھیانوے میں جدید اولمپکس کا پہلا میلہ سجا جو امریکا کے نام رہا۔ تفصیلات کے مطابق قدیم اولمپکس پر پابندی کے پندرہ سو سال بعد انیسویں صدی میں اولمپکس کو ایک بار پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ The Opening Ceremony at the 1896 Athens Olympics. جدید اولمپکس کو شروع کرنے کا سہرا فرانسیسی ماہر تعلیم اور تاریخ دان پیری ڈی کوبرٹن کے سر ہے۔ انہوں نے انیس سو چورانوے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی بنیاد رکھی اور اپریل اٹھارہ سو چھیانوے میں جدید اولمپکس کا پہلا میلہ سجا۔ ایتھنز میں ہونےوالے پہلے جدید اولمپکس میں چودہ ممالک کے ڈھائی سو کے قریب اتھلیٹس نے حصہ لیا۔ olympics2 دس روز جاری رہنے والے اولمپکس میلے میں اتھلیٹکس، سائیکلنگ‘ فینسنگ‘ جمناسٹک‘ شوٹنگ‘ سوئمنگ‘ ٹینس‘ ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے مقابلے ہوئے لیکن ان اولمپکس میں بھی خواتین کو شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔ olympics3 اٹھارہ سو چھیانوے میں ہونے والے پہلے جدید اولمپکس امریکا کے نام رہے۔ امریکا نے سونے کے گیارہ تمغوں کے ساتھ پہلی‘ میزبان یونان دس طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ olympics4