Wednesday, April 24, 2024

فرانسیسی ایمبیسی اور سفیر کا انخلا ممکن نہیں، شیخ رشید

فرانسیسی ایمبیسی اور سفیر کا انخلا ممکن نہیں، شیخ رشید
October 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ایمبیسی اور سفیر کا انخلا ممکن نہیں۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت فرانسیسی سفیر نکالنے کے سوا کالعدم ٹی ایل پی کے تمام مطالبات ماننے پر تیار ہے، فورتھ شیڈول پر نظرثانی کو تیار ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ گرفتار باقی افراد چھوڑ دیں گے، امید ہے ٹی ایل پی وعدے کے مطابق راستے کھول دے گی، ٹی ایل پی سے دوبارہ رابطے کے بعد وزیر اعظم سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج ایک پیچ پر ہیں، افواہیں دم توڑ گئیں۔