Sunday, September 8, 2024

فرانس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام پھر سڑکوں پر آگئے

فرانس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام پھر سڑکوں پر آگئے
December 1, 2018
پیرس( 92 نیوز ) فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے جب کہ پولی سنے  107 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کئے گئے اضافے پر عوام کا غصہ تاحال ٹھنڈا نہ ہو سکا ،  دارالحکومت پیرس میں پیلے رنگ کی جیکٹس پہنے مظاہرین ایک بار پھر سڑکو ں پر نکل آئے اور اقتدار کے ایوانوں  میں براجمان حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس میدان میں آئی تو  فریقین میں جھڑپ چھڑ گئی  جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن اور  آنسو گیس کا  استعمال کیا۔ فرانس میں مختلف مقامات پر ہزاروں  مظاہرین احتجاج کررہے ہیں جن  میں سے اب تک 107افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق مظاہرین کیجانب سے  پولیس پر شدید پتھراؤ بھی کیاگیا ہے۔گزشتہ ہفتے بھی فرانسیسی عوام کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے احتجاج کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں افراد زخمی اور گرفتار بھی ہوئے تھے۔