Friday, April 26, 2024

فرانس کے یوگو ہمبرٹ نے یورپیئن اوپن ٹینس کا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

فرانس کے یوگو ہمبرٹ نے یورپیئن اوپن ٹینس کا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا
October 26, 2020

لندن (92 نیوز) فرانس کے یوگو ہمبرٹ نے یورپیئن اوپن ٹینس کا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ، فرنچ ٹینس پلیئر نے  فائنل میں آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی،آسٹروا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بیلا روس کی آرینا سبالینکا نے اپنے نام کیا۔

یورپیئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل فرانس کے ہمبرٹ نے اپنے سر سجا لیا ، فرنچ کھلاڑی کا فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور سے ہوا، فرنچ کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کلون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جرمنی کے الیگزنڈر زیورف    اور ارجنٹینا کے ڈائیگو شوارٹزمین   مد مقابل ہوئے،جرمن ٹینس پلیئر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر لگاتار دوسری بار کلون اوپن ٹینس کا ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

خواتین کے آسٹروا اوپن کا ٹائٹل بیلا روس کی آرینا سبالینکا نے جیت لیا، آرینا سبالینکا نے فائنل میں اپنی ہم وطن وکٹوریا آزارنیکا کو مات دی۔