Thursday, April 25, 2024

فرانس کے وزیراعظم ایڈو آرڈ فلپ اپنے عہدے سے مستعفی

فرانس کے وزیراعظم ایڈو آرڈ فلپ اپنے عہدے سے مستعفی
July 3, 2020
 پیرس (92 نیوز) فرانس کے وزیراعظم ایڈو آرڈ فلپ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق ایڈوآرڈ فلپ 15 مئی 2017 کو وزیر اعظم بنے تھے۔ فرانس میں سیاسی کشیدگی میں نیا موڑ آ گیا۔ وزیراعظم ایڈوآرڈ فلپ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ان کے ساتھ ہی ان کی کابینہ نے بھی اپنے استعفے صدر کو جمع کرا دئیے۔ ایلیزے پیلس سے جاری بیان میں استعفوں کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم کہا جارہا ہے کہ صدر ایمونیل میکرون حالیہ میونسپل انتخابات میں اپنی پارٹی کو ہونے والی شکست کی وجہ سے کابینہ میں ردوبدل چاہتے تھے۔ نئی حکومت کی تشکیل تک ایڈوآرڈ فلپ حکومتی معاملات کو دیکھتے رہیں گے۔ ایڈوآرڈ فلپ نے پندرہ مئی دو ہزار سترہ کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران اپنی مؤثر حکمت عملی کی وجہ سے وہ عوام میں زیادہ مقبول ہو گئے تھے۔ فرانس میں وزیراعظم کا انتخاب صدر کرتا ہے جو بعد میں اپنی کابینہ تشکیل دیتا ہے۔