Saturday, April 27, 2024

فرانس کے شہر کانز میں سالانہ فلم فیسٹیول سج گیا

فرانس کے شہر کانز میں سالانہ فلم فیسٹیول سج گیا
May 16, 2019
کانز ( 92 نیوز)  فرانس کے شہر کانز میں سالانہ فلم فیسٹیول سج گیا،دنیابھر سے شوبز ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے  ، فیسٹیول میں سب سے پہلے ہارر فلم دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی کی نمائش کی گئی۔ فرانس میں 72 واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول شروع ہوگیا،ریڈ کارپٹ کئی بڑے شوبز اسٹارز کی آمد سے جگمگا اٹھا۔ فیسٹیول میں سب سے پہلے ہارر فلم دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی کی نمائش کی گئی ۔ بل مرے،سلینا گومیز،تلڈا سوونٹن جیسے ستاروں نے فیسٹیول کی رونقوں کو دوبالا کردیا تو وہیں جولیانے مور،ژاوئیر ڈولان جیسے ستارے بھی فوٹو سیشنزمیں شریک ہوئے۔ کانز میں 14 سے 25 مئی تک جاری رہنے والے اس سالانہ  فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے فلم اور ٹیلی ویژن سے منسلک ستارے شرکت کرتے ہیں۔