Thursday, April 25, 2024

فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ ، چار افراد ہلاک

فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ ، چار افراد ہلاک
December 12, 2018
پیرس (92 نیوز) فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کردی جس سے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دکانوں اور ریسٹوران میں چھپ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے  موقع پر پہنچ کر  تمام راستے بند کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق فرار ہونے سے قبل حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کیلئے پورے میں شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق  انتیس سالہ حملہ آور  سٹراسبرگ کا رہائشی ہے ۔ واقعے کے بعد شہر میں واقع یورپی پارلیمنٹ بند کر دی گئی ۔ دوسری جانب صدر عمانوئل میکخواں نے ہلاکتوں پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو سٹراسبرگ جانے کی ہدایت کی۔