Thursday, April 18, 2024

فرانس کے شمالی حصے میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال

فرانس کے شمالی حصے میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال
December 2, 2019
پیرس (92 نیوز) فرانس کے شمالی حصے میں موسلادھار بارشوں کے بعد  سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،  متعدد علاقے زیر آب آگئے ۔ فرانس کے شمالی حصے میں گزشتہ کئی روز سے طوفانی بارشیں جاری ہیں جس کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق  درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جنہوں نے اب تک 52 افراد کو سیلابی ریلے سے باہر نکالا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید  دو روز تک جاری رہے گا۔