Friday, May 3, 2024

فرانس کے سباسٹن اوگیئر نے پولینڈ کار ریلی جیت لی، مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھبیس منٹ اور گیارہ اعشاریہ پانچ سکینڈز میں طے کیا

فرانس کے سباسٹن اوگیئر نے پولینڈ کار ریلی جیت لی، مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھبیس منٹ اور گیارہ اعشاریہ پانچ سکینڈز میں طے کیا
July 6, 2015
فرانس (ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپئن سباسٹن اوگیئر نے آندرے میکیل سین کو شکست دے کر پولینڈ کار ریلی جیت لی ہے۔ ورلڈ چیمپئن اور فرانس سے تعلق رکھنے والے سباسٹن اوگیئر نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھبیس منٹ اور گیارہ اعشاریہ پانچ سیکنڈز میں طے کرکے فتح حاصل کی۔ انہوں نے اپنے ٹیم میٹ ناروے کے آندرے میکیل سین کو شکست دی۔ آندرے میکیل سین نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھبیس منٹ اور تئیس اعشاریہ چار سکینڈ میں طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔