Friday, April 26, 2024

فرانس کے دارلحکومت میں زوردار دھماکا ، متعدد افراد شدید زخمی

فرانس کے دارلحکومت میں زوردار دھماکا ، متعدد افراد شدید زخمی
January 12, 2019
 پیرس (92 نیوز) فرانس کے دارلحکومت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا پیرس کے سنٹرل ضلع میں واقع بیکری میں ہوا جس کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں اور گاڑیوں کوبھی  شدید نقصان پہنچا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق پولیس نے فوری جائے وقوع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ فائر فائٹرز کی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جس نے آگ کے بلند شعلوں پر قابو پالیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث پیش آیا۔ يہ دھماکہ پيرس کے ايک ايسے علاقے ميں ہوا جہاں رہاشی عمارات کے ساتھ ساتھ متعدد دکانيں بھی موجود ہيں۔