Saturday, April 20, 2024

فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی

فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں  سیلاب نے تباہی مچادی
November 25, 2019
پیرس ( 92 نیوز) فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں ہولناک سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فلم نگری کا مشہور شہر کانز بھی موسم کی تباہ کاریوں سے بچ نہ پایا۔ فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ، متعدد دریاؤں میں پانی کناروں سے باہر نکل آیا جس کی وجہ درجنوں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ درخت، گاڑیاں، کشتیاں پانی کے ریلوں میں بہہ گئے ،  نیس اور مارزیلا کے نواحی علاقوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، فلم نگری کا مشہور شہر کانز بھی قدرتی آفت سے بچ نہ سکا جہاں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔