Monday, May 20, 2024

فرانس کی عراقی حکومت اور کردوں کے درمیان جاری تنازعے میں ثالثی کی پیشکش

فرانس کی عراقی حکومت اور کردوں کے درمیان جاری تنازعے میں ثالثی کی پیشکش
October 6, 2017

پیرس (92 نیوز) فرانس نے عراقی حکومت اور کردوں کے درمیان جاری تنازعے میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں نے پیرس میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کے دوران ثالثی کی پیشکش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کردستان کے متنازعہ ریفرنڈم سے پیدا شدہ سیاسی بحران پر غور کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ عراقی حکومت اور کردوں میں جلد مذاکرات ہوں۔
فرانسیسی صدر نے یقین دلایا کہ داعش کے مکمل خاتمے تک عراق سے اپنی افواج واپس نہیں بلائیں گے۔