Sunday, May 19, 2024

فرانس کا ہاروی وائن سٹائن سے ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز واپس لینے کا اعلان

فرانس کا ہاروی وائن سٹائن سے ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز واپس لینے کا اعلان
October 16, 2017

پیرس (92 نیوز) فلم ساز ہاروی وائن سٹائن کا خواتین اداکاراؤں کو ہراساں کئے جانے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد فرانسیسی حکومت نے اُن سے اعلیٰ ترین سول اعزاز واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
فرانس نے وائن سٹائن کو دوہزار بارہ کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا تھا لیکن ان کے اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کا اسکینڈل سامنے آنے پر بے توقیر ہونا پڑا ۔
تیس سے زائد اداکاراؤں نے وائن سٹائن پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تو فلمی دنیا میں ان کے کردار کے حوالے سے طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ اور آسکر اکیڈمی نے وائن سٹائن کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔
یہ معاملہ یہیں پر نہیں رکا بلکہ اب فرانسیسی صدر عمانوئیل نے نے بھی وائن اسٹائن سے قومی اعزاز واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔