Saturday, April 20, 2024

فرانس: ڈاکیے نے پتھر جمع کر کے عالیشان محل تعمیر کر ڈالا

فرانس: ڈاکیے نے پتھر جمع کر کے عالیشان محل تعمیر کر ڈالا
March 21, 2015
فرانس (ویب ڈیسک) فرانس میں ایک دیہاتی ڈاکیے نے اپنے راستے میں آنے والے پتھروں کو جمع کر کے تینتیس سال میں عالیشان محل تعمیر کر لیا، سو سال بعد بھی محل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ڈاکیے فردی نند شیوال کو محل تعمیر کرنے میں تینتیس سال کا عرصہ لگا جسے ستونوں، پشتوں اور مصنوعی غاروں سے بنایا گیا ہے۔ شیوال رات کے اندھیرے میں تیل سے جلنے والے لیمپ کی روشنی میں محل کی تعمیر کرتا تھا۔ محل میں عیسائیت اور ہندو تہذیب کے آثار نظر آتے ہیں۔ چوبیس میٹر رقبے پر پھیلے محل کو شترمرغ، ہاتھی اور ریچھ کے خیالی مجسموں سے سجایا گیا ہے۔ فن تعمیر کا شاہکار محل سیاحوں کیلئے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انیس سو انہتر میں ثقافت کے وزیر نے محل کو ثقافتی ورثہ قرار دے کر اسے سرکاری حفاظت میں دے دیا۔ انیس سو بارہ میں بنایا گیا یہ محل سو سال بعد بھی فرانس کے علاقے ہوٹرائیوز میں موجود ہے۔