Friday, September 20, 2024

فرانس نے پناہ گزینوں کی بستیوں کو منہدم کرنا شروع کر دیا‘ مہاجرین کا احتجاج

فرانس نے پناہ گزینوں کی بستیوں کو منہدم کرنا شروع کر دیا‘ مہاجرین کا احتجاج
March 3, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس نے کے لے کے علاقے میں کئی ماہ سے آباد پناہ گزینوں کی بستی کو منہدم کرنے کاسلسلہ جاری رکھاہوا ہے۔ کئی تارکین وطن نے احتجاجاً اپنے ہونٹ سی لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکولر کے دعوے دار فرانس میں بے یارو مددگار مہاجرین کے لیے زمین تنگ کردی گئی۔ مہاجرین کی بستی کے خلاف فرانسیسی انتظامیہ نے آپریشن چوتھے روز بھی جاری رکھا جس کے خلاف مہاجرین نے شدید احتجاج کیا اور احتجاجاً اپنے ہونٹ سی لئے۔ پناہ گزینوں نے آپریشن کے خلاف بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں جن پر ہم بھی انسان ہیں۔جمہوریت کہاں ہے؟ آزادی کہاں ہے؟ جیسے نعرے درج تھے۔ مہاجرین کی بستی منہدم کرنے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود تھی۔