Friday, March 29, 2024

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادیں جمع

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادیں جمع
October 26, 2020

لاہور ( 92 نیوز) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قراردادیں  پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں ۔قراردادیں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئیں ۔

پی ٹی آئی کی مسرت  جمشید چیمہ نے اپنی قرارداد میں کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی تشہیر میں فرانس کےصدراورحکومت ملوث ہے۔

ن لیگی رکن اسمبلی میاں عبدالرؤف ، عنیزہ فاطمہ،محمد ارشد ملک، سنبل مالک حسین کی جانب سے  بھی قرارداد جمع کرائی گئی۔متن میں کہا گیاہے کہ کہ فرانسیسی صدر کے حکم پر گستاخانہ خاکے جاری کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔

مسلم لیگ ن  کی رکن حناپرویز بٹ نے کہا کہ  پیارے نبی محمد ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

تمام قراردادوں میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرکے  اس کی تمام اشیاء پرپابندی لگائی جائے۔ اقوام متحدہ بھی فرانسیسی صدرکے اشتعال انگیررویئے کانوٹس لے۔