Friday, April 19, 2024

فرانس میں کورونا کے باعث رات کے اوقات میں کرفیو نافذ

فرانس میں کورونا کے باعث رات کے اوقات میں کرفیو نافذ
October 15, 2020

پیرس ( 92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے فرانس  میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ،  اطلاق ہفتے سے رات 9 تا صبح 6 بجے ہوگا ، کرفیو کی خلاف ورزی پر 139 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار492 سے زائد ہو چکی ہے  ۔  خبرایجنسی کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 319 ہو گئی۔

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  844 ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  دو لاکھ ، 21 ہزار 717 ہو گئی ۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  694 جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 11 ہزار311 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔

 برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 684  ، روس میں  239 ،اسپین میں  209  ،میکسیکو میں  475، برطانیہ میں 137، ایران میں 279،چلی میں 19،عراق میں 51  ، اٹلی میں 43 افراد ہلاک ہوئے ۔