Thursday, May 2, 2024

فرانس میں کورونا چین سے قبل آچکا تھا، فرانسیسی ڈاکٹر کا انکشاف

فرانس میں کورونا چین سے قبل آچکا تھا، فرانسیسی  ڈاکٹر کا انکشاف
May 5, 2020
پیرس (92 نیوز) فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ فرانس میں کورونا چین سے قبل آچکا تھا۔ پیرس کے ایوی سین اسپتال کے انتہائی نگہداشت چیف یوویس کوہن نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دسمبر اور جنوری میں ٹیسٹ کرانے والے 24 مریضوں کے سیمپلز اور میڈیکل رپورٹس کی دوبارہ جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک شخص کو نوول کورونا وائرس نے متاثر کیا تھا۔ مذکورہ شخص 15 دن سے بیمار تھا اور اس کا پہلا ٹیسٹ 27 دسمبر کو کیا گیا جبکہ نتائج تک پہنچنے کیلئے بار بار اس کے ٹیسٹ کرنا پڑے۔ اس دوران اس کے دو بچے بھی وائرس سے متاثر ہو گئے۔ یوویس کوہن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا فرانسیسی شخص ہو سکتا ہے تاہم اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ دیگر علاقوں میں کچھ اور مریض بھی موجود ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص اور اسکے دونوں بچے مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔