Wednesday, April 24, 2024

فرانس میں کرونا وائرس سے مزید 15 افراد ہلاک

فرانس میں کرونا وائرس سے مزید 15 افراد ہلاک
March 12, 2020
پیرس ( 92 نیوز) فرانس میں کرونا وائرس سے مزید 15 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد تعداد 48 ہوگئی، فرانس میں متاثرہ افراد کی تعداد 2281 تک جا پہنچی ہے۔ آئرلینڈ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق یورپ میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 930 ہو چکی ہے جبکہ 22000  کے قریب لوگ متاثر ہیں۔ ادھر بھارت نے کرونا وائرس کے پیش نظر تمام سیاحتی ویزے منسوخ کر دیے  جب کہ روس نے کل سے اٹلی، فرانس، جرمنی اور اسپین کیلئے فضائی آپریشن معطل  کرنے کا اعلان کردیا، روس نے  13 مارچ سے اٹلی کے شہریوں کو ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ فیصلہ کیا ہے ۔ واشنگٹن میں مہلک وائرس کے 10 کیس سامنے  آنے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،  سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 24 کیس رپورٹ ہو گئی ، مجموعی تعداد 45 ہوگئی ہے ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس  نے تمام ممالک سے کرونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔