Friday, April 26, 2024

فرانس میں کانز فلمی میلہ کل سے شروع ہو گا، 12دنوں میں 1800فلمیں دکھائی جائیں گی

فرانس میں کانز فلمی میلہ کل سے شروع ہو گا، 12دنوں میں 1800فلمیں دکھائی جائیں گی
May 12, 2015
کانز (ویب ڈیسک) فرانس کے ساحلی شہر کانز میں اڑسٹھ ویں کانز فلم میلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ اداکاروں، ڈائریکٹروں اور فلم بینوں کی آمد جاری ہے۔ میلہ کل شروع ہوگا جبکہ بارہ دن جاری رہنے والے میلے میں اٹھارہ سو فلمیں دکھائی جائیں گی۔ کانز فلم میلے کے ڈائریکٹر تھیری فریمو نے کہا اس بار میلے میں ان سرٹین کیٹیگری بھی متعاورف کرائی گئی ہے جبکہ فلمی شائقین کی بڑی تعداد بھی پر فضا ساحلی شہر پہنچی ہوئی ہے اور ہر طرف چہل پہل دکھائی دیتی ہے۔ تھیری فریمو نے خواتین ڈائریکٹروں کی کمی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا خواتین کو اس شعبے میں آنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کانز فلم میلے میں شریک ہو سکتا ہے اور اگر کسی نے اپنے فون کیمرے سے بھی ایک گھنٹے کی فلم بنائی ہے تو وہ مقابلے میں شریک ہو سکتا ہے اور یہاں بھیجی گئی ہر فلم دیکھی جاتی ہے۔ اس برس لوگوں کو بعض نئے ناموں کے بارے میں علم ہوگا اور کون سی فلم ”پام ڈی اور“ایوارڈ جیتے گی اس کا فیصلہ 24مئی کو ہوگا ۔ انکا کہنا تھا پہلے دن خواتین ڈائریکٹروں ایمانوئیلی برکوٹ کی فلم ”لا ٹیٹےاوٹ“ اور نومی کاو¿س کی فلم ”این“ دکھا ئی جائینگی۔