Friday, April 26, 2024

فرانس میں پیلی جیکٹس والوں کا حکومت کیخلاف احتجاج آٹھویں ہفتے بھی جاری

فرانس میں پیلی جیکٹس والوں کا حکومت کیخلاف احتجاج آٹھویں ہفتے بھی جاری
January 6, 2019
پیرس (92 نیوز) دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں پیلی جیکٹس نے مسلسل آٹھویں ہفتے بھی احتجاج کیا ۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پیلی جیکٹس تحریک  کی جانب سے فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں کیخلاف  سال نو کا پہلا احتجاج کیاگیا۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے گئے ۔ دارالحکومت پیرس میں نکالی گئی پر امن ریلیاں دیکھتے ہی دیکھتے  پرتشدد صورتحال اختیار  کرگئیں ۔ مظاہرین نے  دریائے سین کے پل پر لگائی گئی  رکاوٹیں  عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جواب میں پولیس  کی جانب سے مرچوں کا اسپرے اور آنسو گیس کے شیل برسائے گئے جس سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔