Friday, April 26, 2024

فرانس میں پیلی جیکٹس تحریک کے مسلسل پانچویں ہفتے بھی مظاہرے

فرانس میں پیلی جیکٹس تحریک کے مسلسل پانچویں ہفتے بھی مظاہرے
December 16, 2018
پیرس (92 نیوز) صدر عمانوئل میکخواں کی جانب سے  ٹیکس میں کٹوتی اور معاشی پیکجز کے اعلانات کے باوجود پیلی جیکٹس والوں کا غصہ کم نہ ہوا۔ دارالحکومت پیرس سمیت  مختلف شہروں میں حکومت کیخلاف مسلسل پانچویں ہفتے بھی مظاہرے کیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چار ہزار سے زائد افراد پیرس کے تاریخی مقام شانز الیزے  کے قریب جمع ہوئے اور حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق اس ہفتے چھیاسٹھ ہزار افراد نے ملک گیر مظاہروں میں شرکت کی جو کہ گزشتہ ہفتے کی نسبت کافی کم ہے۔ دوسری جانب  بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں بھی  پیلی جیکٹس والے سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے  یورپین پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روکتے ہوئے  پچاس  افراد کو حراست میں لے لیا۔