Tuesday, April 23, 2024

فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کا ایک سال مکمل

فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کا ایک سال مکمل
November 17, 2019
 پیرس (92 نیوز) فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا کر سڑکیں بلاک کر دیں ۔ دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے  کیلئے آنسو گیس  کی شیلنگ  اور واٹر  کینن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ سترہ نومبر سنہ دو ہزار اٹھارہ میں صدر عمانوئل میکخواں کی معاشی پالیسیوں  کیخلاف پیلی جیکٹس تحریک کا آغاز ہوا تھا۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کٹوتی ،پینشنز میں اضافے اور دیگر اصلاحاتی پروگرام کا اعلان کیا تاہم عوام نے انہیں ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔