Sunday, September 8, 2024

فرانس میں پھر پرتشدد مظاہروں کا خدشہ منڈلانے لگا

فرانس میں پھر پرتشدد مظاہروں کا خدشہ منڈلانے لگا
December 16, 2018
پیرس (92 نیوز) فرانس میں ایک بار پھر پرتشدد مظاہروں کا خدشہ منڈلانے لگا۔ پیلی جیکٹس تحریک کے تحت آج پھر ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا۔ نئے معاشی پیکج کے باوجود فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں شہریوں کے دل میں گھر نہ کر پائے۔ پیلی جیکٹس تحریک کے علم برداروں نے حکومت کیخلاف ایک بار پھر ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر دارالحکومت پیرس سمیت  تمام  شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشہ ہفتے کی طرح اس  مرتبہ بھی نواسی ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور  ہونگے جن میں سے آٹھ ہزار پیرس میں تعینات کیے جائیں گے۔ مظاہروں کے باعث  پیرس میں قائم پاکستانی سفارتخانہ بھی  آج  بند رہے گا۔ ایک ماہ سے جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں میں اب تک سو سے زائد افراد زخمی جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار ہوئےتھے۔