Thursday, April 25, 2024

فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج جاری

فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج جاری
November 25, 2018
پیرس (92 نیوز) فرانس میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج دوسرے ہفتے بھی جاری ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں  سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔ فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام بدستور سراپا احتجاج  ہیں۔ ہفتے کے روز بھی دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ پیرس میں ہزاروں مظاہرین شامپ الیزے کے مقام پر جمع ہوئے اور حساس عمارتوں کی جانب مارچ کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے  واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔ اس دوران کئی افراد زخمی ہو گئے جبکہ  متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔