Saturday, April 27, 2024

فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج
November 18, 2018
پیرس (92 نیوز) فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں خاتون ہلاک اور ایک سو چھ افراد زخمی ہو گئے۔ فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور صدر عمانوئل میکخواں کی  پالیسیوں کیخلاف  ملک گیر مظاہرے جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق پیرس سمیت ملک بھر میں  دو ہزار  ریلیاں نکالی گئیں جن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے سڑکیں بھی بلاک کر دیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوب مشرقی فرانس میں کار  سوار نے  گھبراہٹ میں مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی جس کی زد میں آکر خاتون ہلاک ہو گئی۔ پولیس کیساتھ جھڑپوں میں  ایک سو چھ افراد زخمی  ہوئے جبکہ اٹھاون کو حراست میں لے لیا گیا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ  نے مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔