Saturday, May 11, 2024

فرانس میں پولیس تشدد، نئے سکیورٹی قوانین کیخلاف پُرتشدد مظاہرے

فرانس میں پولیس تشدد، نئے سکیورٹی قوانین کیخلاف پُرتشدد مظاہرے
December 6, 2020

پیرس (92 نیوز) فرانس میں پولیس تشدد اور نئے سکیورٹی قوانین کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیرس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جبکہ سیاہ لباس پہنے انتشار پسندوں نے پولیس پر گولے پھینکے۔ دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پولیس نے بھی مشتعل مظاہرین پر 3 گھنٹے تک آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ پولیس کے مطابق 500 انتشار پسند مظاہرے میں گُھس گئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی جبکہ 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔