Saturday, May 4, 2024

فرانس میں پنشن سے متعلق نئے قانون کے خلاف پہیہ جام ہڑتال

فرانس میں پنشن سے متعلق نئے قانون کے خلاف پہیہ جام ہڑتال
December 5, 2019
 پیرس (92 نیوز) پنشن نظام میں اصلاحات کرنے کے حکومتی منصوبے کیخلاف پورے فرانس میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ ابھی پیلی جیکٹ والوں سے جان نہیں چھوٹی تھی کہ ایک اور احتجاجی تحریک نے میکخواں حکومت کو گھیر لیا۔ سرکاری ملازمین نے پنشن قوانین میں رد و بدل کیخلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر دیا۔ فرانس کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا جا رہا ہے۔ احتجاجی ریلیوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ دارالحکومت پیرس میں اکثر اسکول بند رہے۔ ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ نظام ٹھپ پڑا ہے اور لاکھوں افراد کو سفر کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے مظاہرین کےایفل ٹاور، شاہراہ شانزے لیزے اور دیگر حساس مقامات پر جانے پر پابندی لگا رکھی ہے جہاں ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ ہڑتال میں اساتذہ، اسپتال عملے، ایئر پورٹ اسٹاف کے علاوہ محکمہ پولیس کےاہل کار بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔