Sunday, September 8, 2024

فرانس میں پندرہ سالہ قانونی جنگ کے بعد مسجد کھل گئی

فرانس میں پندرہ سالہ قانونی جنگ کے بعد مسجد کھل گئی
July 3, 2016
نیس (ویب ڈیسک) فرانس کے شہر نیس میں سعودی عرب کے تعاون سے تعمیر ہونیوالی مسجد کے دروازے پندرہ سال کی قانونی جنگ کے بعد مسلمانوں کیلئے کھول دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیس میں مسجد کی تعمیر دوہزار تین کو شروع ہوئی تھی لیکن دوہزار آٹھ میں شہر کے میئر کرسٹئین ایسٹروسی نے مسجد کے پراجیکٹ کو غیرقانونی قرار دیدیا اور مسجد کے مالک شیخ صالح بن عبدالعزیز پر شریعت کی وکالت کا الزام لگایا اور معاملہ عدالت میں لے گئے۔ طویل انتظار کے بعد مقامی مجسٹریٹ نے مسجد کھولنے کی اجازت دیدی۔ مسلمانوں کی طرف سے کیس کی پیروی کرنیوالے وکیل حسینی مبارک نے مسجد کھولے جانے کو حقیقی خوشی‘ فرانسیسی اقدار اور عقیدے کی آزادی کی جیت قرار دیا۔ دروازہ کھولنے کے وقت دس مسلمان مسجد میں داخل ہوئے جبکہ مسجد میں آٹھ سو اسی افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔